اسلامی

2؍ستمبر کو مسجد قباء میں پانچواں سالانہ فائنل مسابقہ حمد و نعت

ناندیڑ:21؍ اگست ( راست) 2؍ستمبر 2025ء؁ مطابق 9؍ربیع الاوّل 1447ھ بروز منگل صبح 9؍بجے مسجد قباء دیگلور ناکہ ناندیڑ میں پانچواں سالانہ مسابقہ حمد و نعت فائنل مسابقہ ہوگا۔ اس مسابقہ میں وہی مساہمین شرکت کے مجاز رہیں گے جو اپنے تعلقہ جات میں منعقد ہونے والے سیمی فائنل مسابقے سے منتخب ہوکر تشریف لائیں گے۔ شہر ناندیڑ کے مساہمین کے لیے سیمی فائنل مسابقہ 28؍اگست 2025ء مطابق 4 ربیع الاوّل 1447ھ بروز جمعرات صبح 9 بجے مسجد قباء میں منعقد کیا جائے گا، ان شاء اللہ۔

لہٰذا اسکول، مکتب، مدارس، مکاتب، ٹیوشن کے جو طلباء اس مسابقہ میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ بتاریخ 27؍اگست 2025ء بروز بدھ سے پہلے پہلے اپنے ناموں کا اندراج کرالیں۔ اس سلسلے میں رابطہ مقامات درج ذیل ہیں۔ (۱) مسجد قباء دیگلور ناکہ و اطراف ( حافظ عبدالمتین کاشفی 8483871071) ۔ (۲) نئی مسجد ہتائی و اطراف ( مولانا محمد ادریس صاحب اشاعتی 9096218219)۔ (۳)مسجد امیر حمزہ ملت نگر، قدوائی نگر گاڑے گاؤں و اطراف ( مفتی محمد بلال صاحب ندوی 7387879823) ۔ (۴) پیر برہان نگر، نئی آبادی، اسریٰ نگر و اطراف ( مفتی محمد ساجد صاحب قاسمی 8793936303)۔ گاڑی پورہ، چوک و اطراف ( مولانا محمد وسیم صاحب حسینی 9673143230)۔ مل گیٹ و اطراف ( حافظ محمد جنید صاحب کھڑکپورہ 7020764132)۔ مسابقہ کی مزید تفصیلات کے لیے مولانا سید عمران ندوی(7387802032) اور حافظ محمد جنید عثمانی (7020764132) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!