"ناندیڑ کے طلبہ کے لیے سنہری موقع — علمی و سائنسی فیسٹیول ’ارتقاء 2.0‘”


ایس ائی او پچھلے 44 سالوں سے ملک بھر میں طلبہ و نوجوانوں کے درمیان تعلیم و تربیت کے میدان میں مستقل کوشاں ہیں اس تناظر میں ایس ائی او مختلف قسم کے پروگرامز منعقد کرتی آرہی ہے۔ ایس ائی او کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ طلبہ و نوجوانوں کی استعداد سازی ایک اہم مسئلہ ہے جب تک بحیثیت مجموعی ہم ہمارے نوجوانوں کی استعداد سازی پر توجہ نہیں دیں گے تب تک کوئی غیر معمولی تبدیلی لانا بہت ممکن نہیں ہے۔ جہاں ہم یہ دیکھتے ہیں کہ بہت بڑے پیمانے پر دنیا تعلیمی میدان میں تخلیقیت کا سفر طئے کر رہی ہے، وہیں مسلمانوں کی تعلیمی صورتحال بہتر تو ہورہی ہے لیکن ابھی بھی رفتار اور معیار بڑھانے کی ضرورت ہے ،ان مسائل کو مخاطب کرتے ہوئے۔
اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا، ضلع ناندیڑ کی جانب سے منعقد ہونے والے عظیم الشان ضلعی تعلیمی پروگرام "ارتقاء 2.0 (Where belief fuel brilliance) ” کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ تعلیمی و سائنسی فیسٹیول طلبہ میں علم، تحقیق، اخلاقی اقدار اور معاشرتی خدمت کا جذبہ بیدار کرنے کے لیے ایک ہمہ جہت پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
"ارتقاء” کا مطلب ہے ’’ترقی‘‘ یا ’’بلندی‘‘۔ یہ فیسٹیول گزشتہ سال کے کامیاب انعقاد "ارتقاء 1.0 کے تسلسل میں ایک اور قدم ہے، جس میں ناندیڑ کے 30 سے زائد اسکولوں کے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی تھی۔ اس سال "ارتقاء 2.0” کو زیادہ وسیع پیمانے پر منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ ضلع بھر کے اسکولوں اور طلبہ کو عملی و فکری سرگرمیوں میں شامل کیا جا سکے۔
ارتقاء 2.0 کے اہم اجزاء درج ذیل ہیں:
• میگا سائنس اینڈ انوویشن نمائش
مختلف اسکولوں کے 100 سے زائد سائنسی ماڈلز اور ایجادات کی نمائش۔
• ریاضی اولمپیاڈ (ایس ایس سی پیٹرن)
ریاضی کے شعبہ میں ذہنی استعداد اور مسابقت کو فروغ دینے کے لیے۔
• پوسٹر میکنگ مقابلہ
تخلیقی صلاحیتوں اور تنقیدی سوچ کو پروان چڑھانے کے لیے۔
• ایجوکیشنل کانفرنس
اس فیسٹیول کا عظیم اختتامی پروگرام جس میں انعامات کی تقسیم بھی ہوگی اور جہاں ماہرین تعلیم، اساتذہ، طلبہ اور دانشور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں گے۔
اسٹودنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا، ناندیڑ ڈسٹرکٹ کی کاوش ہے کہ یہ پروگرام نسلِ نو میں علمی جوش، اخلاقی رہنمائی، اور سماجی ذمہ داری کا شعور بیدار کرے۔ "ارتقاء 2.0” ناندیڑ کو تعلیمی و فکری ترقی کے ایک نئے مرحلے کی طرف لے جانے والا سنگِ میل ثابت ہوگا۔
مزید معلومات یا رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں:
SIO ناندیڑ ڈسٹرکٹ
9764669017
9960596106





