مُدکھڑ میں اُمّید پورٹل پر رجسٹریشن کے لیے اہم میٹنگ کا انعقاد


مُدکھڑ ، 14 نومبر – مُدکھڑ شہر میں مسجد، مدرسہ، عیدگاہ اور قبرستان کمیٹیوں کے ذمہ داران کے لیے اُمّید پورٹل پر رجسٹریشن کی رفتار تیز کرنے کے مقصد سے ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں اظہر خان (MPJ) نے خصوصی طور پر شرکت کی اور تمام کمیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ *5 دسمبر 2025 تک اپنا رجسٹریشن مکمل کر لیں، کیونکہ یہی آخری تاریخ ہے۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اظہر خان نے کہا:
“وقف کی جائیدادوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ اللہ کے گھر—مسجد، مدرسہ، عیدگاہ اور قبرستان—ہماری امانت ہیں۔ اگر اُمّید پورٹل پر رجسٹریشن نہ ہوا تو ملت کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ 5 دسمبر 2025 سے پہلے تمام ذمہ داران رجسٹریشن کی کاروائی مکمل کریں، تاکہ کسی قانونی یا انتظامی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔”
میٹنگ میں ایس. ایم. شمیم نے وقف جائیدادوں سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ معیز الرحمن صاحب اور مقامی سطح پر سرگرم محمد حکیم بھائی بھی موجود رہے۔ محمد حکیم بھائی نے میٹنگ کے انتظامات میں قابلِ تعریف کردار ادا کیا اور کمیٹیوں کو رجسٹریشن کے طریقۂ کار سے آگاہ کرنے میں اہم تعاون فراہم کیا۔

مساجد کے صدور، اعظم کمیٹی کے نمائندوں اور دیگر مقامی ذمہ داران نے یقین دلایا کہ وہ *5 دسمبر 2025* کی آخری تاریخ سے پہلے اُمّید پورٹل پر اپنے اداروں کا رجسٹریشن ضرور مکمل کریں گے۔ میٹنگ کی کامیابی میں محمد حکیم بھائی اور تمام مقامی ذمہ داران کی محنت قابلِ ستائش رہی۔
یہ میٹنگ مُدکھڑ کی مذہبی جائیدادوں کے تحفظ اور انہیں قانونی سرپرستی فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوئی۔ اُمّید پورٹل پر 5 دسمبر 2025 تک رجسٹریشن مکمل ہونے سے ان اداروں کو سرکاری سطح پر تحفظ اور تسلیم شدہ درجہ ملے گا، جس سے پوری برادری کو فائدہ پہنچے گا۔




