کڑاکے کی سردی کا اثر؛ انڈوں کی قیمتوں نے چھو لیا ریکارڈ بلندی


ناندیڑ – شہر اور اطراف کے علاقوں میں اس سال انڈوں کی قیمتیں یکدم آسمان پر پہنچ گئی ہیں، جس کی وجہ سے عام گھروں کا بجٹ متاثر ہوتا نظر آ رہا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق رواں سیزن میں سخت اور غیر معمولی سردی کی لہر جاری ہے، جس کے باعث انڈے انڈون کی قیمت میں اضافہ
مارکیٹ رپورٹ کے مطابق اس وقت فارَم ریٹ فی انڈا 6 روپے 35 پیسے ہے، جبکہ ہول سیل کی قیمت 6 روپے 70 پیسے تک پہنچ چکی ہے۔ ریٹیلر ایک انڈا 8 سے 9 روپے تک فروخت کر رہے ہیں، جس سے خریداروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
اِتوارہ بازار کے معروف ہول سیل تاجر عبدالرازق کا کہنا ہے کہ گزشتہ پچاس برسوں میں پہلی مرتبہ انڈوں نے اس قدر اونچی قیمتیں دیکھی ہیں۔ ان کے مطابق شدید سردی کی وجہ سے نہ صرف پیداوار گھٹی ہے بلکہ فیڈ، ٹرانسپورٹ اور دیکھ بھال کے اخراجات بھی بڑھے ہیں، جس کے باعث ریٹس میں مزید تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
تاجروں کا ماننا ہے کہ اگر موسمِ سرما کی یہی شدت برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں انڈوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب گھریلو صارفین شکایت کرتے نظر آ رہے ہیں کہ مہنگائی پہلے ہی بہت بڑھ چکی ہے، اور انڈوں جیسی بنیادی غذائی ضرورت کی قیمتوں میں یہ اچانک اضافہ ان کے روزمرہ بجٹ کو متاثر کر رہا ہے۔
مارکیٹ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ حکومت کو اس صورتحال پر نظر رکھنی چاہیے تاکہ عام آدمی پر بڑھتی مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے۔




