مراٹھوڑ ا

600سالہ جشن میلاد امامنامہدی ؑکے موقع پر حیدرآباد کی اوسا کمیونیٹی کے ذمّہ داران کی تہنیت

لاتور(محمد مسلم کبیر) کمیٹی جانثاران امامنا مہدی موعود علیہ السلام حیدرآباد کی جانب سے گورنمنٹ جونیئر کالج چنچل گوڑہ حیدرآباد وسیع و عریض میدان میں کل شب 600 سالہ جشن میلاد امامنا مہدی موعود علیہ السلام نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔اس جلسے کو مولانا قاری سیدمیراں اشرفی صاحب اہل دھرم کٹه،مولانا سید ولی شاہ میاں صاحب اہل دھرم کٹہ،حضرت سید دلاور میاں اہل چنچلگوڑہ،محب ملت محمدمقصود علی خان صاحب، الحاج محمدنعمت اللہ خان صاحب صوفی،مولانا سید ارشد اسحاقی صاحب، مفتی سید ضمیر صاحب،کے علاوہ مرشدین

کرام، علماء و اکابرین،شعراء کرام،قوم مہدویہ اسلامیہ نے شرکت کی اورسیرت امامنا مہدی موعود علیہ السلام کو دلنشین انداز میں پیش کیا۔صدر کمیٹی جانثاران امامنا مہدی موعود علیہ السلام سید راج محمد اشفاق يدالّٰہی نے جلسے کے اغراض ومقاصد پیش کیے۔
اس جلسے میں تقریباً 100 سال سے زائد عرصے سے صوبہ دکن کے تاریخی شہر اوسہ اور عثمان آباد ضلع کے دیگر مقامات سے تجارت کے سلسلے میں ہجرت کر کے شہر حیدرآباد میں مقیم اوسہ کمیونیٹی کے ذمہ دار احباب جن میں صدر الحاج محمدمصطفیٰ سیٹھ،الحاج عبد الکریم

سیٹھ،الحاج محمدمصطفیٰ صاحب،الحاج عبد الغنی پٹیل صاحب،الحاج عبد الجبار سیٹھ،کے علاوہ تمام نوجوانوں کو متحد کر کے کمیونیٹی کے مسائل حل کرنے والے معروف سماجی کارکن اور جنرل سیکریٹری محمدساجدسیٹھ (سٹی بازار) کو کمیٹی جانثاران امامناؑ کی جانب سے حضرت سید دلاور میاں صاحب اہل چنچل گوڑہ کے دست مبارک تہنیت پیش کرتے ہوئے گلپوشي، سپاسنامہ دے کر ان تمام احباب کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر شب دیر تک سامعین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!