اسلامی

مولانا مظہر الحق کامل قاسمی کی دینی خدمات نا قابل فراموش: مولانا امیر اللہ خان قاسمی

دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر کے پچاسویں یوم تاسیس تقریب کا شاندار انعقاد

ناندیڑ۔ یکم ؍ مئی ( نامہ نگار ):دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر کے روح رواں و مہتمم مولانا مظہر الحق کامل قاسمی کی دینی خدمات ناقابل فراموش ہے۔ اس طرح کا اظہار خیال مولانا امیر اللہ خان قاسمی نے کیا۔ ناندیڑ ضلع کے حمایت نگر میں موجود قدیم دینی درسگاہ جامعیہ اسلامیہ دارالعلوم محمدیہ کے پچاسویں یوم تاسیس کی تقریب گزشتہ شب ناندیڑ شہر کے حیدر گارڈن میں منعقد ہوئی تھی جس کی صدارت مولانا امیر اللہ خان قاسمی نے فرمائی۔ مہمان خصوصی کے طور پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا محفوظ الرحمن فاروقی ،مولانا مصلح الدین شکاگو امریکا ، مولانا مفتی وقایت اللہ قاسمی، مولانا عبدالملک مظاہری، مولانا عبدالحمید قاسمی، عبدالرشید قندہاری، مولانا آصف ندوی، مولانا رضوان قاسمی، مولانا طالب علی نظام آباد و دیگر موجود تھے۔ جلسہ کے آغاز پر مفتی شفیع الدین قاسمی نے تحریک صدارت پیش کی جس کی تائید قاضی رفیق نے فرمائی۔ استقبالیہ خطبہ مولانا وسیم نے پیش کیا۔

اس موقع پر دارالعلوم محمدیہ کے ابنائے قدیم جن میں مفتی عبدالخالق لاتور، مولانا قاسم ، مفتی انعام اللہ خان، مولانا عمر فاروق حیدر آباد، مولانا ذکی اللہ خان، مولانا عبدالحمید بودھن، حافظ عبدالماجد عثمان آباد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دارالعلوم محمدیہ کے متعلق اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے مولانا مظہر صاحب کے خدمات کی ستائش کی۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محفو ظ الرحمن فاروقی نے ملک کے موجودہ حالات کا تذکرہ کیا اور کہا کے آج ہمارے ملک میں جو دینی مدارس اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں دراصل وہ اسلام کے ایک مضبوط ترین قلعے ہیں۔ یہاں سے فیضیاب ہونے والے طلباء ملک کے مختلف حصوں میں اپنی دینی خدمات انجام دیتے ہیں۔ ناندیڑ ضلع کے چھوٹے سے حمایت نگر میں مولانا مظہر الحق کامل قاسمی نے جس مدرسہ کی بنیاد ڈالی تھی آج اس کے پچاس سال مکمل ہو چکے ہیں یہ کوئی معمولی بات نہیں۔

پچاس سال قبل لگایا ہوا پودہ آج ایک سایہ دار اور قد آور درخت کی شکل اختیار کر لیا ہے جس سے کئ لوگ آج بھی فیضیاب ہو رہے ہیں۔ صدر جلسہ مولانا امیر اللہ خان قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں انتہائی مفید باتیں بتائی اور دینی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نےمولانا مظہر الحق قاسمی کی دینی خدمات کی ستائش کی اور کہا کے دارالعلوم محمدیہ یہ ادارہ کسی کے تعارف کا محتاج نہیں۔ آج ملک بھر میں اس ادارے کے فارغین اپنی دینی خدمات شہر ہی نہیں بلکہ مختلف ریاستوں میں انجام دے رہے ہیں۔ مولانا مظہر الحق قاسمی نے اپنی پوری زندی اس ادارہ کے لی وقف کر دی ۔ ان کی خدمات ناقابل فراموش ہے۔ اس موقع پر مولانا آصف ندوی نے سپاس نامہ پڑھ کر سنایا اور یہ سپاس نامہ مولانا مظہر الحق قاسمی کی خدمت میں پیش کیا۔ ساتھ ہی دیگر علمائے کرام اور مولانا کے شاگردوں نے مولانا کی کثرت سے گلپوشی کر کے ان کے خدمات کی ستائش کی۔ اس پروگرام کے نظامت کے فرائض مفتی اکرم خان قاسمی نے بحسن خوبی انجام دیئے اور جلسہ کے اختتام پر مفتی صدیق قاسمی نے اظہار تشکر ادا کیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانےمیں تنظیم ابنائے دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر نے اہم رول انجام دیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!