عردھاپور پولیس اسٹیشن کی بروقت کارروائی، کم عمر لڑکی کا بچپن میں شادی کا منصوبہ ناکام، تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

ناندیڑ، 2 مئی 2025 – ناندیڑ ضلع کے عردھاپور پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایک 16 سالہ کم عمر لڑکی کی شادی روک دی۔ پولیس کی بروقت کارروائی نے نہ صرف ایک بچی کا مستقبل بچایا بلکہ معاشرے میں ایک حساس مسئلے کی جانب توجہ مبذول کرائی۔
یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب اویناش کمار اور ڈپٹی ایس پی جناب ڈینیئل بین کی ہدایات پر پولیس انسپکٹر چندر شیکھر قدم، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر وشونو کَہالے، ہیڈ کانسٹیبل وجے آڈے نے انجام دی۔
واقعے کی تفصیلات:
پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ دیگڈوجی عرف نویناتھ بھیم راو بھوکرے نامی 26 سالہ نوجوان کی شادی ایک 16 سال 6 ماہ کی کم عمر لڑکی سے بےل سر گاؤں میں ہو رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے پنچایت سمیتی کے بی ڈی او اور گرام سیوک ودیا شکاری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر دولہا اور دلہن کے آدھار کارڈ چیک کیے۔ دلہن کی تاریخ پیدائش 6 نومبر 2008 ہونے کی تصدیق ہوئی، جس سے اس کے نابالغ ہونے کا پتہ چلا۔
نامزد ملزمان:
دیگڈوجی عرف نویناتھ بھیم راو بھوکرے, وئجناتھ گنپت راو بوکارے (لڑکی کا ماموں), بھیم راو پیراجی بھوکرے ان تینوں افراد پر کم عمر شادی کی روک تھام ایکٹ 2006 کی دفعہ 11 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت گرام سیوک ودیا شکاری ک جانب سے درج کی گئی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب اویناش کمار نے اس سماجی خدمت پر پوری ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام ہی معاشرے کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔