ایجوکشن
جواہر العلوم اُردو جونیئر کالج کنوٹ کے بارہویں کے شاندار نتائج۔

بارہویں جماعت کے نتائج ظاہر کر دیے گئے ہیں ،کنوٹ میں واقع جواہر العلوم اُردو جونیئر کالج کا اس سال کا نتیجہ %95 رہا۔
کل 42 طلباء میں سے 40 طلباء نے امتحان پاس کیا۔
ملیکہ شہابُ الدین چوہان نے %75.33 مارکس حاصل کر اسکول میں اول مقام حاصل کیا،رومانہ مہرین عبدالرفيق نے %72.83 مارکس حاصل
کیے،ثانیہ شیخ رئیس الدین نے%72.17 مارکس حاصل کیے،سمیرا شیخ نعیم نے %71 حاصل کیے،طوبیٰ شیخ شفیع نے %70.67 مارکس حاصل
کیے،صدف الماس ستار کھچی نے %67 مارکس لےکر نمایاں کامیابی حاصل کی ۔
واضع ہوکہ اس ادارہ نے 2024 کے بارہویں کے امتحان میں بھی اس ادارہ کا %83 رزلٹ آیا تھا۔
طلباء کی اس کامیابی پر سوسائٹی کے صدر حاجی عیسیٰ خان،نائب صدر ڈاکٹر حاجی عثمان صاحب،پرنسپل اسماء خاتون کے علاوہ شمیم ٹیچر،عشرت سر،ابراہیم سر،عمران سر،سبحان سر وغیرہ نے کامیاب طلباء کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،