اسلامی
مدرسہ محمد یہ عربیہ ندیم کالونی گا ڑےگاؤں روڈ ناندیڑ میں حضرت مولانا غلام محمد وستانوی صاحب کے لئےتعزیتی نشست۔۔۔۔

٦ مئی ٢٠٢٥ کو دینی و عصری اقامتی درسگاہ مدرسہ محمد یہ عربیہ ندیم کالونی گاڑےگاؤں روڈ ناندیڑ میں بعد نماز عصر خادم القرآن والمساجد حضرت مولانا غلام محمد صاحب وستانوی رحمۃ اللہ علیہ کی مغفرت کےلۓ ادارے کے طلباء نے قرآن کریم کی تلاوت کے کے دعاۓ مغفرت فرمائی حضرت کی وفات امت کے لے بڑا نقصان ہے ادارے بانی ومھتمیم حافظ وقاضی محمد رفیق اشاعتی نے اپنے تعلیمی دور کا ذکر کرتے ہوۓ کہاکہ ناندیڑ ضلع سے سب سے پہلے اکل کواں جانے والے طلباء میں شمارتھا اور حضرت سے والہانہ محبت تھی حضرت کی خدمات ملک وملت کے لۓ ناقابل فراموش ہے آخر میں حضرت مولانا غلام محمد وستانوی صاحب کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی اور اھل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔۔۔۔۔۔