اسلامی

جمعیۃ العلماء ضلع ناندیڑ کی طرف سے خادم القرآن والمساجد حضرت مولانا غلام محمد وستانوی رحمۃاللہ علیہ کے انتقال پر تعزیتی نشست

ناندیڑ:- (راست ) 5 مئی بروز پیر۔خادم القرآن والمساجد حضرت مولانا غلام محمد وستانوی رحمۃاللہ علیہ وسیع الظرف، اللہ کے حضور بہت زیادہ رونے والے شخص، اللہ والوں کی دعاؤں کے سایہ میں رہنے والے شخص اور صاف دل آدمی تھے، میں 1985 میں پہلی بار اکل کوا گیا، حضرت مولانا مرحوم نے مجھے بہت حوصلہ اور ہمت دیا، چھبیس سال کا ایک لمبا عرصہ انکے ساتھ کام کیا، بڑا اعتماد فرمایا، اس طرح کا اظہار خیال حضرت مولانا عبدالقدیر صاحب عمری دامت برکاتہم العالیہ نے مسجد صدیق اکبر رحیم نگر ناندیڑ میں منعقد تعزیتی اجلاس سے فرمایا، یہ تعزیتی اجلاس جمعیۃ العلماء شہر و ضلع ناندیڑ کی جانب سے ضلع صدر حافظ عبد الحفیظ صاحب کی ایماء پر رکھا گیا تھا، اس اجلاس کی صدارت پیر طریقت حضرت حافظ محمد ہارون صاحب نقشبندی ادام اللہ فیوضہھم نے فرمائی،

مقامی علماء کرام میں مفتی محمد شفیع صاحب وائی بازار عمت فیوضہھم نے بھی بڑے گہرے صدمہ کا اظہار فرمایا ،مزید فرمایا کہ ملت اسلامیہ کے لیے یہ ایسا خلاء ہے کہ اللہ رب العزت اپنے فضل و کرم سے اس خلاء کو پر فرمائے، جامعہ اسلامیہ دارالعلوم ناندیڑ کے صدر مفتی، مفتی محمد طالب صاحب قاسمی اطال اللہ عمرہ نے فرمایا کہ حضرت مولانا مرحوم اپنے مخالفین سے کبھی انتقام نہیں لیا کرتے تھے، دوسروں کو معاف کرنا ان کا طرۂ امتیاز تھا، مفتی محمد مستقیم صاحب اشاعتی دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا کہ طلباء جامعہ اکل کوا کے ساتھ حضرت مولانا مرحوم کی نرمی اور شفقت سیکھنے کی چیز تھی، حافظ محمد عیسی صاحب نے بھی نم آنکھوں سے اپنے مشفق و مربی استاد محترم کو تعزیت مسنونہ پیش فرمائی، اس موقع پر جمعیۃ العلماء ناندیڑ شہر صدر

قاضی محمد رفیق صاحب ،حافظ محمد سعیدصاحب ،مولانا محمد صادق صاحب، حافظ محمد انیس صاحب ، مولانا محمد عقیل صاحب اشاعتی، حافظ امجد صاحب، سیف الدین بھائی ودیگر احباب کثیر تعداد میں موجود تھیں، تعزیتی نشست کا اختتام حضرت مولانا عبدالقدیر صاحب عمری دامت برکاتہم العالیہ کے رقت آمیز دعاء پر ہوا، اجلاس کی نظامت کے فرائض مفتی محمد رضوان صاحب فلاحی نے انجام دیئے،

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!