شہر

عائشہ صدیقہ شیخ علم الدین نے ایس ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی

نانڈیڑ ، ۱۳ مئی: ہونہار طالبہ عائشہ صدیقہ شیخ علم الدین نے سال 2024-25 کے ایس ایس سی (دسویں جماعت) کے امتحان میں 335 نمبرات حاصل کرتے ہوئے 71 فیصد کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی اس محنت اور کامیابی پر خاندان بھر میں خوشی کا ماحول ہے۔

عائشہ صدیقہ نے اپنی انتھک محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی سے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی کامیابی پر دادا، دادی، نانا، نانی اور دیگر رشتہ داروں نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔

یہ کامیابی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ عزم، استقلال اور محنت سے ہر منزل کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ عائشہ صدیقہ آگے بھی اسی طرح کامیابیاں حاصل کرتی رہیں اور اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کریں۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!