سید الماس کمال نے ایس ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی

دیگلور، ۱۳ مئی: مقامی سراسوتی ودیالیہ انگلش اسکول، دیگلور کے ہونہار طالب علم سید الماس کمال ولد سید نجیب کمال نے ایس ایس سی (دسویں جماعت) کے سالانہ امتحان 2024-25 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 427 نمبرات حاصل کیے اور 85.40 فیصد کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔
سید الماس کمال کی اس نمایاں کامیابی پر ان کے والد والدہ اور دیگر رشتہ داروں نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔ اسکول کے اساتذہ اور ساتھی طلبہ نے بھی ان کی اس شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
سید الماس کی یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ان کے اس تعلیمی سفر میں والدین اور اساتذہ کی رہنمائی اور دعائیں بھی شامل رہیں۔ "ادارہ ٹی او ایل اردو نیوز” کی جانب سے بھی سید الماس کمال کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور آئندہ تعلیم کے لیے نیک تمنائیں۔