مہاراشٹرا کے کئی اضلاع میں 18 مئی تک بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
متاثر ہونے والے ممکنہ علاقے: مراٹھواڑہ: اورنگ آباد، ناندیڑ، ہنگولی، پربھنی، بیڈ، لاتور

ممبئی، 14 مئی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مہاراشٹرا کے مختلف اضلاع میں 18 مئی تک بارش کے آثار ہیں۔ موجودہ موسمی حالات کے مطابق وسطی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ، ودربھ اور کونکن کے کچھ علاقوں میں آئندہ دنوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ گرج چمک اور بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
متاثر ہونے والے ممکنہ علاقے: مراٹھواڑہ: اورنگ آباد، ناندیڑ، ہنگولی، پربھنی، بیڈ، لاتور
وسطی مہاراشٹرا: احمد نگر، ناسک، پونے، ساتارا کونکن ریجن: رتناگیری، رائےگڑھ، سندھودرگ
ودربھ: ناگپور، چندرپور، یوت مال، گڈچرولی، بھنڈارا
محکمہ موسمیات کے مطابق، کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، اور ہوائیں 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، جس سے معمولات زندگی متاثر ہو سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے کسانوں، مسافروں اور شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کھلے میدانوں اور درختوں کے نیچے پناہ لینے سے گریز کریں، اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔