جرائم
امتحان میں کم نمبرملنے پر طالب علم کی خودکشی

ناندیڑ نمائندہ: سنگوی علاقہ کے امبا نگر ائیرپورٹ کی ایک طالبہ روشننی رویندر پگارے نے دسویں جماعت کے امتحان میں کم نمبر حاصل کرنے کے بعد اپنی رہائش گاہ میں خودکشی کر لی۔
16 سال کی روشن رویندر پگارے سنگوی علاقہ کے امبا نگر میں رہتی تھی۔ اس نے 10ویں کے امتحان میں %74 نمبر حاصل کیے تھے۔ کم نمبر آنے کی وجہ سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔ اسی ذہنی تناؤ کی وجہ سے اس نے 14 مئی کو سہ پہر 3:30 بجے اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی۔ ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کے پولیس سب انسپکٹر ساکھرے نے بتایا کہ اس کی ماں گھریلو ملازمہ ہے اور لڑکی کو باپ یا بھائی نہیں ہے، لیکن ایک چھوٹی بہن جو 10ویں جماعت میں پڑھتی ہے۔