الرضوان انگلش اسکول کا ٪100 رزلٹ کامیابی کا پھر ایک بار سلسلہ جاری

ناندیڑ، 14 مئی 2025 الرضوان انگلش اسکول ناندیڑ نے ایک بار پھر اپنی تعلیمی کارکردگی کا لوہا منواتے ہوئے دسویں جماعت کے نتائج میں% 100 فیصد کامیابی حاصل کر کے ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔ اسکول نے اپنے ابتدائی دور سے ہی تعلیم کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ہر سال مسلسل کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں۔
اس سال بھی الرضوان اسکول کے تمام طلبہ و طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتحانات میں کامیابی حاصل کی، جس پر والدین، اساتذہ، اور سرپرستوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ادارے کے اساتذہ کی محنت، طلبہ کی لگن اور والدین کے تعاون سے اسکول نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ الرضوان اسکول تعلیمی میدان میں معیار، نظم و ضبط اور کامیابی کی ضمانت ہے۔
اس موقع پر اسکول کے انتظامیہ نے تمام کامیاب طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔