ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ ناندیڑ میں گریڈ 10 کے طلبہ کے اعزاز میں شاندار تہنیتی تقریب

ناندیڑ، 14 مئی 2025 – ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ آف فاؤنڈیشن اسٹڈیز، ناندیڑ میں آج گریڈ 10 کے کامیاب طلبہ کے اعزاز میں ایک شاندار تہنیتی تقریب منعقد کی گئی، جس نے علمی ماحول کو خوشی، جوش و خروش اور فخر سے بھر دیا۔
اس باوقار موقع پر معزز مہمانانِ خصوصی جناب عظیم رضوی، جناب الطاف حسین، ایڈوکیٹ مسددق المعید، معروف صحافی جناب ضمیر احمد خان اور محترمہ ملکہ فردوس کی موجودگی نے تقریب کو نہایت روح پرور اور حوصلہ افزا بنا دیا۔ طلبہ، والدین، اساتذہ اور مہمانوں نے بھرپور شرکت کی اور کامیاب طلبہ کو زبردست داد دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب ایس ایم صمیم نے طلبہ کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا:
"الحمدللہ! ہمارے طلبہ نے محنت، لگن اور ایمان داری کے ساتھ محض تین مہینوں کی تیاری میں بہترین کارکردگی پیش کی۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ انہیں دنیا و آخرت میں کامیاب فرمائے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ والدین کا اعتماد اور اساتذہ کی محنت اس کامیابی کی بنیاد ہے۔ ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ کا یہ خاص امتیاز ہے کہ یہاں طلبہ کو NCERT نصاب کے مطابق نہ صرف SSC بورڈ کے لیے تیار کیا جاتا ہے بلکہ انہیں مستقبل کے انٹرنس امتحانات (NEET, JEE, CET وغیرہ) کے لیے بھی مضبوط بنیاد فراہم کی جاتی ہے۔
طلبہ نے انگلش میڈیم میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے غیر معمولی نتائج حاصل کیے۔ جس میں درج ذیل طلبہ خصوصی طور پر شامل ہیں: