ایجوکشن
محترمہ آفرین دلال کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

سولاپور (اِقبال باغبان)۔ پمپری چنچوڑ کی ایک اردو اسکول میں معلمہ اور سوشل کالج کے سابق پرنسپل اور سولاپور شہر باغبان جمعیت سٹی ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر ایم ۔اے ۔دلال کی صاحبزادی محترمہ آفرین محبوب دلال کو پنیہ شلوک اہلیادیوی ہولکر سولاپور یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی ہے۔ انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ سوشل کالج کے شعبہ اردو کےنائب سربراہ پروفیسر ڈاکٹر غوث احمد شیخ کی رہنمائی میں "حسرت موہانی کی علمی و ادبی خدمات کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ” کے موضوع پر پیش کیا۔
اس پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول کے لیے انہیں اوسا کے آزاد کالج کے پروفیسر ڈاکٹر سردار پاشا اور حیدرآباد یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اے ایم سید فضل اللہ کا تعاون حاصل رہا۔ ان کی اس کامیابی پر پی اے ایچ سولاپور یونیورسٹی کے فیکلٹی آف ہیومینٹیز کے ڈین ڈاکٹر وسنت کورے، سوشل کالج کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر ای۔ جے۔ تامبولی، شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر شفیع چوبدار، سابق پرنسپل کے۔ ایم ۔جمعدار، ڈاکٹر آر ۔این۔ شینڈگے، ڈاکٹر ایس۔ کے۔ پوار، ڈاکٹر جی۔ این۔ چٹے، سوشل بینک کے نائب صدر حاجی نصیر احمد خلیفہ اور مدثر باغبان نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ سوشل کالج کے پی ایچ ڈی (اردو) ریسرچ سینٹر کی جانب سے کالج کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر ای۔ جے۔ تامبولی کے ہاتھوں محترمہ آفرین دلال کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پی ایچ ڈی (اردو) ریسرچ گائیڈ ڈاکٹر غوث احمد شیخ اور ڈاکٹر ایم ۔اے۔ دلال موجود تھے۔