ایجوکشن
شیخ فرقان کی ایس ایس سی بورڈ امتحان میں شاندار کامیابی

ممبئی، 15 مئی(نامہ نگار) اقراء اسلامک اسکول اینڈ مکتب، جوگیشوری-اندھیری (ممبئی) کے ہونہار طالب علم شیخ فرقان شیخ عمران نے ایس ایس سی بورڈ کے امتحان میں 79.80 فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔شیخ فرقان کی اس تعلیمی کامیابی پر ان کے نانا الحاج محمد خواجہ صاحب، ریٹائرڈ بل کلکٹر غلام دستگیر صاحب، ماما مولانا اظہر اشاعتی صاحب اور صحافی حیدر علی نے گلپوشی کر کے مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ان کے عزیز و اقارب اور رشتہ داروں نے بھی شیخ فرقان اور ان کے والد شیخ عمران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔شیخ فرقان نے اپنی کامیابی کو والدین، اساتذہ کی محنت، اور خدا کے فضل کا نتیجہ قرار دیا ہے۔