شہرصحت

ناندیڑ کے دیگلور ناکہ پر گٹکا و کھرّے کا کاروبار عروج پر، قوم کے نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل رہے ہیں

(منور خان ) : ناندیڑ – شہر کے دیگلور ناکہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں گٹکا اور کھرّے کا غیر قانونی کاروبار دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ گلی کوچوں میں کھلے عام بکنے والے یہ زہریلے مواد نہ صرف قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں بلکہ نوجوان نسل کی زندگی کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پان شاپ کے مالکان صرف اپنی کمائی کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، اور نوجوانوں کی زندگی ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی۔ لاکھوں روپے روزانہ کمانے والے یہ پان شاپ دراصل قوم کے دشمن بن چکے ہیں، جو نئی نسل کو کینسر جیسی مہلک بیماریوں کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

ملک بھر میں حکومتوں نے گٹکے پر پابندی عائد کی ہے، لیکن بدقسمتی سے کھرّے جیسے متبادل زہر پر کوئی خاص روک ٹوک نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوان گٹکے کے بعد اب کھرّے کے نشے میں گرفتار ہو رہے ہیں، جس کا انجام اکثر کینسر، منہ کی بیماریاں اور وقت سے پہلے موت کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

یہ امر نہایت افسوسناک ہے کہ کھلے عام بکتی ہوئی ان اشیاء پر مقامی انتظامیہ کی خاموشی کئی سوالات کھڑے کر رہی ہے۔ کیا حکام کو ان دکانوں کی موجودگی کا علم نہیں؟ یا پھر یہ سب کچھ ملی بھگت سے ہو رہا ہے؟

قوم کے نوجوانوں کو اس زہر سے بچانے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ:

دیگلور ناکہ سمیت پورے ناندیڑ میں گٹکا و کھرّے کے کاروبار پر مکمل پابندی عائد کی جائے
ملوث دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے،تعلیمی اداروں کے آس پاس نگرانی بڑھائی جائے،عوامی آگاہی مہمات کے ذریعے نوجوانوں کو ان نقصانات سے واقف کروایا
جائے،

اگر حکومت اور مقامی انتظامیہ نے وقت پر قدم نہ اٹھایا، تو یہ لعنت پوری ایک نسل کو کھا جائے گی۔ اب وقت آ چکا ہے کہ ہم صرف باتوں سے نہیں، بلکہ عملی اقدام سے نوجوانوں کو اس خاموش موت سے بچائیں۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!