اسلامی

ناندیڑ میں وقف قانون کے خلاف 24 مئی کو احتجاجی جلسہ۔

تحفّظِ اوقاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کمیٹی، ناندیڑ کی قیادت میں عوامی بیداری مہم جاری۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زمہ داران کی ہوگی شرکت۔
ناندیڑ:16/مئی(راست) تحفّظِ اوقاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کمیٹی، ناندیڑ کی جانب سے وقف قانون میں مجوزہ تبدیلیوں کے خلاف ایک بڑے ضلعی احتجاجی جلسے کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں مقامی سطح پر مشاورتی نشستیں اور بیداری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاکہ عوام کو اس قانون کی سنگینی اور ممکنہ اثرات سے آگاہ کیا جا سکے۔ کور کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے وقف املاک کے انتظام سے متعلق جو مجوزہ ترامیم زیر غور ہیں، وہ نہ صرف آئینی اور شرعی اصولوں کے خلاف ہیں بلکہ ملت اسلامیہ کی اجتماعی میراث پر ایک سنگین حملہ تصور کی جا رہی ہیں۔
اس کے خلاف ہر ممکن طریقے سے آواز بلند کی جائے گی۔ یہ ضلعی سطح کا احتجاج ان شاء اللہ 24 مئی2025 کو مدینۃ العلوم ہائی اسکول کی گراؤنڈ پر شام 7 تا 10 بجے تک لیا جائے گا۔ جس میں شہر و ضلع کے علماء، وکلاء، سماجی قائدین اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ اس جلسہ میں مولانا محمد عمرين محفوظ رحمانی سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، جناب ڈاکٹر محمد قاسم رسول الیاس ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، مولانا مفتی معزالدین فاروقی صاحب رُکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، مولانا رفیع الدین اشرفی صاحب رُکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، مولانا الیاس خان فلاحی صاحب امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹرا، جناب ضیاء الدین صدیقی صاحب امیر وحدت اسلامی و دیگر مہمان شرکت کرینگے۔ جلسے کا مقصد حکومت کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ ملت اسلامیہ اپنے دینی و قومی اثاثوں کے تحفظ کے لیے متحد ہے اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کو قبول نہیں کرے گی۔ تحفّظِ اوقاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کمیٹی، ناندیڑ کے کنوینر  خطیب عبدالناصر نےعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاجی مہم میں بھرپور شرکت کریں اور اپنی موجودگی سے اتحاد اور بیداری کا مظاہرہ کریں۔
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!