شہر

چوفالہ تا بلال نگر مین روڈ کا کام ادھورا، عوام شدید پریشان

ناندیڑ نمائندہ، 17 مئی 2025: چوفالہ سے بلال نگر تک جانے والے اہم سڑک کی تعمیر کا کام گزشتہ 20 دنوں سے بند پڑا ہے، جس کی وجہ سے گاڑی سواروں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گزشتہ رات ہوئی بارش کے سبب سڑک پر جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا ہے، جس سے کیچڑ پھیل گیا ہے۔ ڈریینج لائن کے ڈھکن کھلے پڑے ہونے کی وجہ سے راستہ نہایت ہی خطرناک بن چکا ہے، اور کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار کی من مانی اور نگر نگم کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ حالت پیدا ہوئی ہے۔ عوام کو روزانہ کی بنیاد پر اذیت برداشت کرنی پڑ رہی ہے، لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

شہریوں نے بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس روڈ کے کام کو مکمل کیا جائے، ورنہ عوام کو احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!