جعلی حج مہمات اور غیر مجاز دفاتر سے ہوشیار رہا جائے: سعودی عرب کا انتباہ

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو)
عازمین حج کے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔ ان قواعد کا مقصد عازمین حج کے امن و سلامتی کو برقرار رکھنا ہے تاکہ وہ آسانی اور اطمینان سے اپنے مناسک ادا کر سکیں۔
جیسے جیسے حج کی تاریخ قریب آ رہی ہے ویسے ویسے سعودی عرب کی انتظامیہ نے حج میں عازمین کو سہولت پہنچانے کے لئے اقدام تیز شروع کر دئے ہیں ۔ اسی تعلق سے سعودی وزارت داخلہ نے عازمین حج کی خدمت کے لیے چلائی جانے والی جعلی حج مہموں اور غیر مجاز دفاتر کے خلاف خبردار کیا ہے اور گمراہ کن جھوٹے اشتہارات کے پیچھے نہ لگنے کی تاکید کی ہے۔
وزارت نے ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر زور دیا ہے جنہیں پکڑ لیا جائے گا۔وزارت نے سب سے اپیل کی ہے کہ وہ حج کے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔ ان قواعد کا مقصد عازمین حج کے امن و سلامتی کو برقرار رکھنا ہے تاکہ وہ آسانی اور اطمینان سے اپنے مناسک ادا کر سکیں۔
خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911 اور سعودی عرب کے باقی علاقوں میں 999 پر دی جا سکتی ہے۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو)