ناندیڑ: سائبر برانچ کی شاندار کارکردگی – گمشدہ 132 اینڈرائیڈ موبائل برآمد، مالیت 18 لاکھ 72 ہزار روپے

ناندیڑ، 21 مئی 2025: ناندیڑ ضلع کے مختلف عوامی مقامات اور بازاروں سے گمشدہ قیمتی موبائل فونز کا سراغ لگانے کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب ابیناش کمار (IPS) کی ہدایت پر سائبر برانچ کی خصوصی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس کارروائی کے دوران 132 اینڈرائیڈ موبائل فون، جن کی کل مالیت تقریباً 18,72,000/- روپے ہے، برآمد کیے گئے اور مالکان کے حوالے کیے جا رہے ہیں۔
یہ مہم سائبر پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر جناب دھیراج چوہان، مقامی جرائم برانچ، اور ضلع بھر کے تمام پولیس اسٹیشنز کے تعاون سے انجام دی گئی۔
برآمد کیے گئے موبائل فونز کے IMEI نمبر ناندیڑ پولیس کے آفیشل فیس بک اور ٹویٹر پیج پر شائع کیے گئے ہیں۔ متعلقہ شہری اپنے گمشدہ موبائل کا IMEI نمبر شناخت کر کے سائبر پولیس اسٹیشن، ناندیڑ سے رابطہ کریں اور اپنا موبائل واپس حاصل کریں۔
کارروائی میں شامل افسران و اہلکار: انچارج ایم بی چوہان پولیس اہلکار: راجندر سٹیکر، دیپک اوڈھے، داؤد پیڈگے، کشور جیسوال، کاشیناتھ کارکھیدے، دیپک شیوالے، گیانیشور یاناور، دیپک راتھوڑ،مپوکاشی: کانچن کاسبے، شبھنگی جادھو، ریشما پٹھان، وینکٹیش سانگلے
پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب ابیناش کمار نے اس کامیاب کارروائی پر تمام ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کا موبائل فون گم ہو گیا ہو تو CEIR پورٹل (https://ceir.gov.in) پر اپنی تفصیلات فوری طور پر اپلوڈ کریں تاکہ ان کے موبائل کی تلاش ممکن بن سکے۔ یہ مہم ناندیڑ پولیس کی جانب سے عوامی خدمت اور تکنیکی مہارت کا ایک بہترین نمونہ ہے۔