شہر

حبیب ٹاکیز سے گا ڑی پورہ جانے والے راستے پرڈرینج چیمبر اوور فلو، راہگیر اور دکاندار شدید پریشان

ناندیڑ، 22 مئی 2025: (فاروق نواب ) حبیب ٹاکیز سے گڈی پورہ جانے والے مین روڈ پر واقع ڈرینج چیمبر گزشتہ ایک ہفتے سے اوور فلو ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے گندگی، بدبو اور تعفن سے مقامی دکانداروں اور راہگیروں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علاقہ لوگوں کا کہنا ہے کہ بارہا شکایت کے باوجودمہانگر پالیکا نے ابھی تک اس مسئلے پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ گندے پانی کے مسلسل بہاؤ کی وجہ سے سڑک پر چلنا دشوار ہو گیا ہے اور روزمرہ کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔

مقامی تاجر اور دکانداروں کا مطالبہ ہے کہ منسپل کارپوریشن فوری توجہ دے اور سیور لائن کی صفائی، مرمت یا تبدیلی کا فوری انتظام کرے۔ بصورت دیگر یہ مسئلہ صحت عامہ کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

شہریوں نے بلدیہ سے اپیل کی ہے کہ صفائی عملہ فوری طور پر تعینات کیا جائے اور اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عوام کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!