قومی

شمس آباد میں المناک حادثہ، پولیس گاڑیوں کو لاری کی ٹکر، ایک کانسٹیبل ہلاک، 3 زخمی

حیدرآباد، 25 مئی 2025: حیدرآباد کے نواحی علاقہ شمس آباد کے بنگلور قومی شاہراہ پر ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک پولیس کانسٹیبل کی موت ہوگئی جبکہ تین کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، شمس آباد منڈل کے پیدا شاہ پور کے قریب ایک تیز رفتار لاری حادثہ کا شکار ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شمس آباد پولیس کی پٹرولنگ موبائل اور ہائی وے ٹریفک موبائل گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس اہلکار حادثے کا شکار ہونے والی لاری کا جائزہ لے رہے تھے کہ اچانک ایک اور تیز رفتار لاری نے دونوں پولیس گاڑیوں کو زبردست ٹکر دے دی۔

اس حادثے میں کانسٹیبل وجئے کمار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ یادیا سمیت تین کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں یادیا کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق، حادثہ لاری ڈرائیور کی تیز رفتاری اور بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس دلخراش حادثے سے محکمہ پولیس اور مقامی افراد میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!