ایجوکشن
الرحمت جونئیر کالج ناندیڑ: گیارہویں جماعت میں آن لائن داخلہ فارم بھرنے کی مفت سہولت

ناندیڑ (نمائندہ): الرحمت جونئیر کالج، ناندیڑ نے گیارہویں جماعت (سائنس، آرٹس اور کامرس) میں داخلے کے خواہشمند طلباء کے لیے خوشخبری سنائی ہے۔ اب گیارہویں جماعت میں داخلہ لینے کے لیے کالج جا کر فارم بھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت کی نئی ہدایات کے مطابق داخلہ آن لائن ہی کرنا ہوگا۔
اس کے لیے الرحمت جونئیر کالج نے مفت آن لائن داخلہ گائڈنس سینٹر قائم کیا ہے۔ یہاں طلباء کو آن لائن فارم بھرنے کے طریقے کے بارے میں مکمل معلومات دی جائے گی اور فارم بھرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
کالج انتظامیہ نے والدین اور طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مفت سہولت کا فائدہ اٹھائیں اور داخلے کے عمل کو بغیر کسی مشکل کے مکمل کریں۔