ایجوکشن

نوبل ہائی اسکول ناندیڑ میں جماعت دہم کے طلبہ , اساتذہ وہ صدر مدرس کے اعزاز میں شاندار تہنیتی تقریب

فروری مارچ 2025 میں منقدہ ایس ایس سی بورڈ امتحانات میں %90۔90 فیصد کامیابی اسکول کے علمی قیادت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے ، جماعت دہم میں نمایا کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ ، اساتذہ وہ صدر مدرس کے اعزاز میں آج ایک باوقار اور پرجوش تہنیتی تقریب نوبل ہائی اسکول ناندیڑ میں عمل میں آئی جس نے ادارے کے علمی و ثقافتی ماحول کو خوشی ، فخر اور جذبہ تشکر سے بھر دیا ، اس تقریب میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے ، کے والدین کے علاوہ سوسائٹی کے معزز ممبران میں معتمد جناب عبدالوحید بھائی صاحب, شکیل احمد صاحب , عبدالسلیم صاحب , انور الدین صدیقی صاحب شریک ہوئے ان کی موجودگی نے تقریب کو مزید باوقار اور روح پرور بنا دیا اس موقع پر طلبہ والدین اساتذہ اور معززین نے بھرپور شرکت کی اور کامیاب طلبہ کو خوب داد دی ،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوبل اسکول کے سیکریٹری جناب عبدالوحید بھائی صاحب نے کامیاب طلبہ کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہنے کی تلقین کی اور ساتھ ہی اساتذہ و صدر مدرس محمد عبدالودود سر کے کاوشوں اور کوششوں کی پر زور ستائش کی ، انھوں نے مزید کہا کہ نوبل ہائی اسکول کی کامیابی کا راز والدین کے بھرپور اعتماد میں پوشیدہ ہے ، ہم ہر بچہ کو صرف کامیاب طالب علم ہی نہیں بلکہ ایک باکردار انسان بنانے کے لیے بھی پرعزم ہے ، تعلیم، اعتماد اور کامیابی کا سنگم نوبل ہائی اسکول ناندیڑ نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ جب موثر و منظم قیادت ، حکمت عملی محنتی اساتذہ اور طلبہ کی لگن یکجا ہوجاتی ہے تو کامیابی یقینی بن جاتی ہے۔ نول ہائی اسکول مستقبل میں بھی اسی طرح اپنی کوششیں جاری رکھے گا ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان طلبہ کو دنیا و آخریت میں کامیاب فرمائے۔ صدر مدرس جناب محمد عبدالودود سر نے اس کامیابی کو والدین کے اعتماد وہ اساتذہ کی انتھک محنتوں کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نوبل ہائی اسکول اپنے طلبہ کو ناصرف ایس ایس سی امتحان کے لیے تیار کرتا ہے بلکہ اخلاقیات ثقافتی پروگرامز، اسکالرشپ امتحانات ، کمپیوٹر کی تعلیم کے لیے بھی اپنی ایک مضبوط علمی بنیاد فراہم کرتا ہے ، ادارے سے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ درج ذیل ہیں جنہوں نے بغیر ٹیوشن کے قابل فخر نمبرات حاصل کیے -نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے ساتھ ہی جماعت دہم کو پڑھانے والے تمام اساتذہ اور صدر مدرس صاحب کو سوسائٹی کے جانب سے پھول اور مومنٹو دے کر تہنیت پیش کی گئی۔ صدر مدرس محمد عبدالودود سر نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور زبیر احمد سر نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور تمام حاضرین نے طلبہ کے بہتر مستقبل کے لئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!