جالنہ کے موتی تالاب میں دو کمسن بھائی ڈو بے

جالنہ 29/ مئی 2025( شیخ احمد اکبر جالنوی کے)جالنہ شہر کی موتی تالاب میں دو حقیقی بھائیوں کے ڈوبنے کا المناک واقعہ آج 26 تاریخ بروز پیر دوپہر تقریباً 2 بجے کے قریب پیش آیا۔ دونوں حقیقی بھائیوں کے نام جنید آصف سید، عمر 19 سال، اور آیان آصف سید، 15 سال ساکن شیر سوار نگر قدیم جالنہ ہیں۔
دونوں بھائی آج دوپہر دو بجے کے قریب موتی تالاب قدیم جالنہ میں تیراکی کے لیے آئے تھے اور دوران تیراکی موتی تالاب میں پانی کی گہرائی کا اندازہ نہیں کرسکے اور دونوں بھائی ڈوب گئے۔ تلاشی آپریشن دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا ہے اور کم و بیش ڈھائی گھنٹے کی تلاشی مہم کے بعد فائر بریگیڈ عملے کو دونوں بھائیوں کی نعشیں نکالنے میں کامیابی حاصل ہوئی ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی چندن جیرا پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی تھی اور دونوں بھائیوں کی نعشیں موتی تالاب سے نکالی گئی ڈوبنے والے دونوں بھائیوں کی بہن کی چار روز بعد ان کے گھر پر شادی تھی۔ ان کے گھر میں شادی کی تقریبات جاری تھیں کہ دونوں بھائیوں کی غرقابی کا سانحہ پیش آ گیا موتی تالاب میں دو بھائیوں کی اطلاع ملتے ہی جالنہ شہر کے ہزاروں شہری موتی تالاب علاقے میں پہنچ گئے اور ہجوم جمع ہو گیا دونوں بھائیوں کی نعشیں موتی تالاب سے نکال کر بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ منتقل کر دیا گیا ہے
بعد نماز مغرب احاطہ درگاہ حضرت سید احمد شیر سوار قدیم جالنہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی پسماندگان میں والدین کے علاوہ ایک بہن ہے۔