عالمی

ایران کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی پالیسی میں سعودی عرب کی اہم حیثیت ہے : عراقچی

 (العربیہ ڈاٹ نیٹ)

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا معاملہ حالیہ پیش رفت کے پیش نظر سنجیدہ توجہ کا مرکز بن چکا ہے … اور تہران ان دو طرفہ تعلقات کے تسلسل اور حج کے سیزن پر ان کے اثرات سے بچاؤ کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ "سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا معاملہ نئی تبدیلیوں کی وجہ سے سنجیدہ اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ میں رہبر اعلیٰ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے دوستوں اور حج و زیارت کے ادارے کے ساتھ رابطے میں ہوں تاکہ ایرانی حجاج کے بھیجنے کے عمل یا حج سے متعلق انتظامات میں کسی قسم کا خلل نہ آئے۔”

انھوں نے مزید کہا: "ہم ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے بارے میں پوری سنجیدگی سے کام لے رہے ہیں۔ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی جو پالیسی ہم نے کچھ عرصہ قبل شروع کی ہے، وہ نہایت اہم پالیسی ہے، اور اس پالیسی میں سعودی عرب کو خاص اہمیت حاصل ہے۔”

آخر میں عراقچی نے کہا "ہم اپنے برادرانہ تعلقات کو جاری رکھیں گے اور ان میں کسی قسم کے خلل کی اجازت نہیں دیں گے۔”

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!