صحت

ناندیڑ ضلع میں کورونا کا کوئی مریض نہیں، عوام گھبرائیں نہیں – ڈاکٹر سنگیتا دیشمکھ

ناندیڑ، 2 جون (حیدر علی): ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ مہاراشٹر میں اب تک 485 افراد کی رپورٹ کرونا پوزیٹو آ چکی ہیں لیکن ناندیڑ ضلع میں اب تک کسی بھی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ناندیڑ ضلع کی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سنگیتا دیشمکھ اور سول سرجن ڈاکٹر نلکنٹ بھوسیکر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ ڈاکٹر سنگیتا دیشمکھ کے مطابق کورونا کی عام علامات میں نزلہ، کھانسی، بخار، سانس لینے میں دشواری اور نمونیا شامل ہیں۔

کچھ مریضوں کو گردوں کی تکلیف بھی ہو سکتی ہے۔یہ بیماری کھانسی، چھینک یا متاثرہ شخص سے براہِ راست رابطے سے پھیلتی ہے اس لیے صفائی کا خاص خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ ماسک پہنیں، سینی ٹائزر کا استعمال کریں، بار بار ہاتھ دھوئیں، کھانستے یا چھینکتے وقت منہ کو ڈھانپیں، عوامی جگہوں پر تھوکنے اور بلا وجہ رکنے سے گریز کریں۔
اگر کسی میں کورونا کی علامات محسوس ہوں تو فوری طور پر نزدیکی پرائمری ہیلتھ سینٹر یا سرکاری اسپتال سے رابطہ کریں۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!