قومی

احمد آباد طیارہ حادثہ: وجئے روپانی کی لاش کی شناخت، 275 اموات کی تصدیق

32 ڈی این اے سیمپل میچ، 20 لاشیں لواحقین کے سپرد

احمد آباد، 13 جون 2025: احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 275 تک پہنچ گئی ہے۔ اس اندوہناک حادثے میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجئے روپانی بھی شامل تھے، جن کی لاش کی شناخت ڈی این اے میچ کے ذریعے کر لی گئی ہے۔ اب ان کے جسد خاکی کو اہل خانہ کے حوالے کر کے راجکوٹ میں آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہیں۔

ڈی این اے ٹیسٹنگ میں پیش رفت محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر کے مطابق، اب تک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 32 کی لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹنگ کے ذریعہ ہو چکی ہے۔ 12 خاندانوں نے لاشوں کے حصول کے لیے دعویٰ کیا ہے جبکہ 20 لاشیں پہلے ہی لواحقین کے سپرد کی جا چکی ہیں۔ ان تمام کو سرکاری سطح پر ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

لاشوں کی منتقلی کا بندوبست حکومت کی جانب سے لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں میں ایمبولنس کے ذریعے سیکورٹی کے ساتھ منتقل کیا جا رہا ہے۔

اس مہم کے لیے 230 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں 192 ایمبولنس اور گاڑیاں اسٹینڈ بائی پر رکھی گئی ہیں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ لاشوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لیے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گ

غیر ملکی متاثرین کے اہل خانہ کی آمد حکومت کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 11 غیر ملکی شہریوں کے رشتہ دار آج احمد آباد پہنچنے کی امید ہے تاکہ وہ شناخت اور ضروری کاغذی کارروائی مکمل کر سکیں۔

اسپتال میں 24 گھنٹے کام، ہر دو گھنٹے میں بلیٹن متاثرہ خاندانوں کو بروقت اطلاع دینے کے لیے احمد آباد سول اسپتال سے ہر دو گھنٹے میں ایک میڈیکل بلیٹن جاری کیا جا رہا ہے۔
اس کے لیے:

590 ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ایک ٹیم 24×7 نظام میں کام کر رہی ہےجیسے ہی ڈی این اے میچ ہو رہا ہے، کاغذی کارروائی مکمل کر کے لاشیں حوالہ کی جا رہی ہیں

حکومت اور صحت محکمے کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی دی گئی ہے، تاہم غم و اندوہ کا یہ لمحہ پورے ملک کو سوگوار کر گیا ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!