مہاراشٹرا

اسلامی نئے سال کا سبز و شاداب استقبال!

"اہلِ سنت الجماعت نے شجرکاری کے ذریعے دیا ماحول دوستی کا پیغام".

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
جب نیا سال آتا ہے تو اکثر لوگ جشن مناتے ہیں، لیکن اس بار جلگاؤں میں اسلامی سال کا آغاز ایک نیکی اور فطرت دوستی کے جذبے کے ساتھ کیا گیا۔ اہلِ سنت والجماعت اور غلامانِ شہداء کربلا کی جانب سے نئے اسلامی سال کا استقبال شجرکاری جیسے بابرکت عمل کے ذریعے کیا گیا۔
۲۶ جون کو محرم الحرام، جو اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے، کے آغاز پر جلگاؤں کے سنی عیدگاہ میدان، نیاز علی نگر میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت مہم کا افتتاح ضلع کلکٹر آیوش پرساد کے دستِ مبارک سے انجام پایا۔اس موقع پر سنی عیدگاہ ٹرسٹ اور سنی جامع مسجد کے صدر سید ایاز علی نیاز علی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:

“اسلام ایک فطری مذہب ہے، اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ نے درخت لگانے اور ماحول کی حفاظت کو عبادت قرار دیا ہے۔ بغیر کسی وجہ کے درخت کاٹنا اسلام میں گناہ ہے، جبکہ شجرکاری، دیکھ بھال اور نگہداشت کرنا باعثِ ثواب عمل ہے۔”اس مہم کے تحت ۱۰۰ دیسی کڑوے نیم کے پودے لگائے گئے، جو نہ صرف ماحول کو سرسبز بنائیں گے بلکہ آئندہ نسلوں کو صاف ہوا اور صحت بخش ماحول بھی فراہم کریں گے۔
اس موقع پر ضلع کلکٹر آیوش پرساد کے ساتھ ساتھ دیگر معزز شخصیات موجود تھیں،جن میں سید اقبال وزیر، شیخ جمیل ناظم پینٹر، حاجی رشید قریشی، شفیع ٹھیکیدار، اجمل شاہ، واحد خان، عبدالقادر رانانی ،حاجی سلیم الدین، رؤف خان، آصف انور، چھوٹو پٹیل، حاجی اشرف، افضل منیار، شیخ پرویز، نور خان، کامل خان ایان علیم، وسیم خان وغیرہ شامل تھے۔اس مہم نے اسلامی سال کے آغاز کو ایک بامقصد اور با برکت رخ دیا، یہ پیغام دیا کہ مذہب اور ماحول ایکدوسرے کے معاون ہیں، اور ہمیں پیغمبر ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے فطرت کی حفاظت کرنی چاہیے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!