مہاراشٹرا

آخرکار "ان 80” طلباء کو اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہوۓ

جلگاؤں ( نامہ نگار)
28 جون کو شام 4 بجے کے ایس ٹی اردو ہائی اسکول نصیرآباد ضلع جلگاؤں کے دسویں جماعت میں کامیاب ہوۓ ان 80 طلباء کے والدین کو اسکول لیونگ کا سرٹیفکیٹ بلاک ایجوکیشن آفیسر سرلا پاٹل کے دستخط سے تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ایکتا سنگٹھنا کے عہدیدار فاروق شیخ، ندیم ملک، متین پٹیل، حافظ عبدالرحیم پٹیل، انیس شاہ، فضل کاسار، واصف سر، رئیس شیخ، ریاض منیار، اسماعیل شیخ، شریف شیخ اور اہلیان گاؤں کی موجودگی رہی طلباء کو سرٹیفکیٹ ملنے پر والدین اور ایکتا سنگھٹنا کے عہدیداروں کے سامنے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر فیروز پٹھان جب رہنمائی فرما رہے تھے تو وہ نہایت جذباتی ہو گئے اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، کیونکہ جس اسکول میں انہوں نے 25 سال خدمات انجام دیں، آج اسی اسکول میں پولیس کی موجودگی میں تالا توڑ کر جانچ کی نوبت آئی، انہوں نے کہا "ایسی نوبت کسی پر نہ آئے”۔ یہ کہتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گئے۔
ضلع تعلیمی افسر سرلا پاٹل نے بھی کی رہنمائی اور کہا کہ اگرچہ ان کا میرا تعلق نصیرآباد گاؤں سے نہیں ہے، لیکن یہاں کے شہریوں نے صبر کا دامن تھامے رکھا، ہمیں کام کرنے دیا، ہمارے کام میں رکاوٹ نہ ڈال کر تعاون کیا اور اس نازک مسئلے کو حل کرنے میں مدد کی۔ اس پر انہوں نے اہلِ گاؤں اور ایکتا سنگٹھنا کا شکریہ ادا کیا۔ایکتا سنگھٹنا نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع پریشد جلگاؤں کا شکریہ ادا کیا۔ 25 سے 27 جون کے درمیان ایکتا سنگٹھنا کے فاروق شیخ اپنے ساتھیوں کے ساتھ CEO مینل کرنوال سے ملاقات کرتے رہے۔ حالانکہ یہ معاملہ ان کے دائرہ اختیار سے باہر تھا، پھر بھی انہوں نے خود پہل کرتے ہوئے ان 80 طلباء کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو، اس لیے اپنے عہدے کا مکمل استعمال کرتے ہوئے طلباء کو انصاف دلایا۔

اس کارنامے پر ایکتا سنگٹھنا کے فاروق شیخ نے تمام لوگوں کے روبرو ان کی غیر موجودگی میں ان کا شکریہ ادا کیا نصیرآباد میں ایکتا سنگٹھ کا جشن کے ساتھ استقبال۔جب تعلیم محکمہ کی طرف سے اطلاع ملی کہ طلباء کو ایل سی دی جائے گی، تو ایکتا سنگھٹنا کے فاروق شیخ، ندیم ملک، انیس شاہ، متین پٹیل اور حافظ عبدالرحیم رحیم پٹیل کے ایس ٹی اردو ہائی اسکول پہنچے، جہاں طلباء اور والدین نے ان کا گل دستوں سے پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے بعد فاروق شیخ نے والدین و طلباء سے بات چیت کی اور سرٹیفکیٹ تقسیم کۓ۔
زیر نظر تصویر میں محکمہ تعلیم کے افسران ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر فیروز پٹھان بلاک ایجوکیشن آفیسر سرلا پاٹل بلاک ایجوکیشن آفیسر خلیل شیخ سرپرست حضرات و عوامی رہنماء

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!