ایجوکشن

اقراء اسکول کے معصومین طلبہ کی زبان سے حق و صداقت کی صدا، یوم عاشورہ پر شہداء کربلا کو خراج عقیدت

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام ڈاکٹر شاہین قاضی اردو پرائمری اسکول مہرون میں یوم عاشورہ کی مناسبت سے ایک پراثر اور روح پرور تعلیمی و مذہبی نشست کا انعقاد صدر مدرس قاضی اختر الدین کی صدارت میں منعقد ہوا اس پُر عقیدت محفل میں چہارم جماعت کے معصوم طلبہ و طالبات نے کربلا کے عظیم سانحہ، حضرت امام حسین اور ان کے جانثار رفقاء کی قربانیوں کو تفصیل سے پیش کیا۔ بچوں نے نہ صرف واقعہ کربلا کی روشن پہلوؤں کو اجاگر کیا بلکہ اسلام میں حق پرستی، صبر، استقامت اور راہِ حق کی اہمیت کو سادہ اور مؤثر انداز میں بیان کیا۔ اختتام پر عالمی امن، بھائی چارے اور حق کی سربلندی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ صدر مدرس قاضی اختر الدین نے صدارتی خطاب میں اس روحانی محفل کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلبہ کی دینی و فکری تربیت کی کوششوں کو سراہا۔ نظامت کے فرائض روحی شریف خان (طالبہ جماعت چہارم) نے خوش اسلوبی سے انجام دیے، جبکہ سارہ فیض شاہ نے رسمِ تشکر ادا کرتے ہوئے محفل کے اختتام کا اعلان کیا۔اس موقع پر معاون معلمات اختر شمیم، سعدیہ شاہ، اساتذہ محمد ایوب، سید خورشید علی، ہمایوں کھاٹک اور غیر تدریسی عملے سے الحاج ساجد خان بھی شریک رہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!