حج 2026 کے فارم بھرنے کا آغاز، خادم حجاج ٹرسٹ ناندیڑ کی جانب سے مفت سہولت

ناندیڑ – 10 جولائی :(حیدر علی)حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج 2026 کے لیے آن لائن فارم بھرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جو عازمینِ کرام حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ 31 جولائی 2026 تک اپنے درخواست فارم آن لائن بھر سکتے ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کی رہنمائی میں خادم حجاج ٹرسٹ ناندیڑ کی جانب سے حج فارم بھرنے کی مکمل خدمات فی سبیل اللہ انجام دی جا رہی ہیں۔فارم بھرنے کے لیے درج ذیل دستاویزات درکار ہوں گے.پاسپورٹ کی اصل کاپی، ایک عدد فوٹو (سائز 3.5×3.5 سینٹی میٹر، White Background یعنی سفید پس منظر والی)، کور ہیڈ کی بینک پاس بک یا کینسل چیک کی کاپی،
نومنی کی مکمل تفصیلات اور عازم حج کا بلڈ گروپ۔۔ فارم بھرنے کا وقت صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک رکھا گیا ہے۔عازمین ناندیڑ کے لیے دو مقامات پر سہولت دستیاب ہے۔خادم حجاج ٹرسٹ دفتر، ایان ٹاور، دیگلور ناکہ، ناندیڑ اور برانچ آفس: مسجد ہدیٰ کے روبرو، ورکشاپ کارنر، ناندیڑ۔خادم حجاج ٹرسٹ ناندیڑ گزشتہ کئی سالوں سے بے لوث انداز میں عازمین حج کی خدمت انجام دے رہا ہے۔ عازمین سے گزارش ہے کہ وہ وقت پر مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ رجوع کریں۔مزید تفصیلات کے لیے نیچے دیے گئے نمبرات پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔
9970799786
9975598785