حج 2026 کے فارم فری آف کاسٹ بھرے جارہے،

ناندیڑ:( 12جولائی ) خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ گذشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصہ سے حجاج کرام کی خدمت فی سبیل اللہ کرتے آرہی ہیں، خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ کی خدمت حج کا فارم بھرنے سے لیکر حاجیوں کے گھر واپس آنے تک جو ضروری کاغذی کاروائی ہوتی ہے، وہ بغیر کسی معاوضہ کی کرتی ہے، حجاج کی تمام مشکلات کو حتی الامکان دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، امسال بھی حج 2026 کے حج کے فارم حج کمیٹی آف انڈیا نے اپیل ہے کہ جو افراد حج کا ارادہ رکھتے ہیں وہ 7 جولائی سے 31جولائی 2025 تک اپنے فارم بھر سکتے ہیں، اس لئے خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ تمام ہی ان اہل ایمان سے جو اس سال حج کا ارادہ رکھتے ہیں سے اپیل کرتی ہے کہ مقررہ تاریخ میں اپنے حج کا فارم فری آف کاسٹ بھر سکتے ہیں، خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ کا پتہ ہے دوکان نمبر 1 عبدالقیوم کمپلیکس نزد عبدالقیوم کمپلیکس مسجد، دیگلور ناکہ ناندیڑ،
حج 2026 کا فارم بھرنے کے لیے ضروری دستاویز خواہشمند احباب کو لانا ضروری ہے،
1) پاسپورٹ(جس کی اختتامی تاریخ 31 دسمبر 2026 کے بعد کی ہوں )
2) پاسپورٹ سائز فوٹو(سائز 3,5cm×3,5cm سفید بیگ گراؤنڈ والی )
3) کینسل چیک/پاسبک کی زیراکس صرف کور ہیڈ کا)
4)آدھار کارڈ، اضافی
5) پین کارڈ،
6) بلڈ گروپ
7) عازمین کے وارث کا نام ،پتہ اور موبائل نمبر، اور عازمین حج سے وارث کا رشتہ
مزید رابطہ کے لیے
7588237052
9860734341