ضلع
اقلیتی شعبہ کے قومی نائب صدر احمد خان کا ناندیڑ دورہ
کانگریس پارٹی دفتر میں اقلیتی شعبہ کی اہم میٹنگ

ناندیڑ۔ 15؍ جولائی ( نامہ نگار ):آل انڈیا کانگریس پارٹی شعبہ اقلیت کے قومی نائب صدر اور مہاراشٹرا کے انچارج محمد احمد خان کل 17؍ جولائی کو ناندیڑ کے دورہ پر آرہے ہیں۔ کانگریس پارٹی دفتر نیا مونڈھا ناندیڑ میں اقلیتی شعبہ کی ایک اہم میٹنگ دوپہر تین بجے ان کی صدارت میں منعقد کی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں ناندیڑ شہر و ضلع کے اقلیتی شعبہ کے عہدیداران ورکرس، سابق کارپوریٹرس شرکت کریں گے۔ اقلیتی شعبہ کے ضلع صدر رحیم احمد خان اور شہر صدر عبدالعزیز قریشی نے کانگریس پارٹی کے سابق کارپوریٹرس ، اقلیتی شعبہ کے عہدیداران اور ورکرس سے اس میٹنگ میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔