مراٹھوڑ ا

محبوب تامبولی، ایکناتھ سوابھیمانی شکشک سینا مغربی مہاراشٹرا کے صدر منتخب

شولاپور (محمد مسلم کبیر)سرکاری ریسٹ ہاوس میں ریاست کے نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی رہنمائی میں جاری ایکناتھ سوابھیمانی شکشک سینا کا اجلاس ریاستی صدر باپو صاحب آڑسوڑ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اس اجلاس میں مغربی مہاراشٹر کے صدر کی حیثیت سے  محبوب تامبولی سر کا تقرر عمل میں آیا۔اور ریاستی صدر آڑسوڑ کے ہاتھوں تقرر نامہ  دے کر شال، گلپوشی اور پگڑی باندھ کر تہنیت پیش کی گئی۔ انتخاب کے بعد اہم شخصیات نے اپنے تاثرات پیش کئے اور مبارکباد دی۔ محبوب تامبولی نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے اساتذہ کو درپیش مسائل حل کرنے کی گواہی
دیتے ہوئے شکشک سینا کو مضبوط بنانے کا تیقن دیا ۔
اس اجلاس کی نظامت ریاستی ترجمان اعجاز شیخ نے کی۔اجلاس میں ریاستی مشاورت کے رکن دلیپ راو چوگولے،ریاستی آرگنائزر امیت جی بخشی،شہر کار گزار صدر زبیر ہپرگی،رسول پٹھان،ریئس رامپورے، اشفاق شیخ،اختر رامپورے،اشفاق احمد ساتکھیڑ،عرفان پٹھان ، اور دیگر اساتذہ کرام موجود تھے۔
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!