ضلع

قریشی برادری کے تحریک احتجاج کو رُکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی تائید و حمایت،

مجلسِ کے سابق ریاستی صدر سید معین کا تحریری حمایت کا اعلان۔

ناندیڑ (اکرم چوہان):-
قریشی برادری کے ریاست میں اپنے معاشی ،سماجی اور پشوارانہ مسائل کے حل کے لیے جو ریاستی تحریک اور ریاست گیر بند کا اعلان کیا گیا ہے جو احتجاج ناندیڑ ضلع میں 19 جولائی 2025 سے شروع ہونے جا رہا ہے،اسے آل انڈیا مجلسِ اتحادالمسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی کی مکمل تائید و حمایت حاصل ہے،اس موقع پر مجلسِ کے سنئیر قائد سید معین نے کہا کہ اویسی صاحب کا ماننا ہے کہ قریشی برادری برسوں سے گوشت کے کاروبار و دیگر متعلقہ میدانوں میں بے شمار مسائل سے دوچار ہے،جسے حکومت مہاراشٹر کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری اور موثر اقدامات کرنے چاہئے اس ضمن میں آج 16 جولائی کو مجلسِ کے سابق ریاستی صدر سید معین نے ناندیڑ میں قریشی برادری کی 19 جولائی سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کو تحریری طور پر حمایت کا اعلان کیا۔
اسی طرح سید معین نے امید ظاہر کی کہ یہ احتجاجی تحریک قانون کے دائرے میں رحکر پُر امن انداز میں اپنے مقاصد میں کامیاب رہیگی،وہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ اس تحریک کے حل کیلئے موثر اقدامات کریں،وہیں مجلسِ کے اعلیٰ قائدین قریشی برادری کے حقوق و انصاف کے ساتھ کھڑی ہے،
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!