مضامین

دعائیہ نظم

 عقیل خان بیاولی جلگاؤں
نواسہ بنام ابراہیم سہیل خان کی دوسری سالگرہ ١٨ جولائی ٢٠٢٥,کے موقعہ پر…..
الٰہی عطا ہو کرم کی وہ بارش
کہ ہر سمت برسے سعادت کی بارش۔
بصد احترام اُس کا ہو ہر قدم
کہ محبوب ہو جائے دنیا میں ہم
رہے راستہ اس کا روشن سدا
نہ آئے کبھی تیرگی کی صدا۔
امانت ہو کردار میں اس کے بس
بلندی ہو قسمت کی ہو خاص لمس۔
ہمیشہ وہ ہو امن کا ترجماں
عدو بھی اسے دے سکون و اماں۔
محبت، اخوت ہو اس کا پیام
بسے دل میں سب کے وہ لے کر سلام۔
خلیلوں کا وارث، وہی حوصلہ
کہ سجدے میں پائے وہی مرتبہ۔
اثر ہو دعاؤں کا اتنا کمال
ملے اس کو قدرت سے ہر حال حال۔
نماز و عبادت ہو محور جسے
ملے خلد میں بھی وہ منزل کسے
دعا ہے یہ نانا کی، دل سے عقیلؔ
خدا دے وہ رُتبہ، ہو سب میں جلیل۔
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!