ایجوکشن

سولاپور شہر باغبان جمعیت کی جانب سے طلباء کا تقسیم انعامات کا پروگرام

سولاپور (نامہ نگار)۔  سولاپور شہر باغبان جمعیت سٹی ٹرسٹ نے دسویں، باراویں، ڈگری اور پی ایچ ڈی کے امتحانات میں نمامایا کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کا تقسیم انعامات منعقید کیا گیا تھا۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ابراہیم قاسمی اور نو منتخب جج محترمہ منجرین جیلر مہمان خصوصی تھے جبکہ پروگرام کی صدارت باغبان جمعیت کے صدر ڈاکٹر ایم۔ اے۔ دلال نے کی۔ الگ الگ امتحانات میں پاس کرنے والے 250 طلباء کو ٹرافی سے نوازا گیا۔
پروگرام میں طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے مولانا ابراہیم نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے اسلام میں تعلیم کی اہمیت کو بیان کیا۔  محترمہ منجرین جیلر نے طلباء کی رہنمائی بھی کی کہ اگر آپ اپنے اہداف کو ذہن میں رکھیں اور دستیاب مواد کے ذریعے مخلصانہ اور دیانتداری سے کوشش کریں تو آپ کو یقیناً کامیابی ملے گی۔
صدارتی تقریر میں، ڈاکٹر ایم ۔اے ۔دلال نے کہا کہ ایک طالب علم کو اپنی پوشیدہ خوبیوں کو پہچان کر اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ابتدا میں جمعیت کے نائب صدر الطاف لمبووالے نے حاضرین کو خوش آمدید کہا، جبکہ ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ہارون باغبان نے تعارف پیش کرتے ہوئے جمعیت کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں۔
پروگرام میں مہاراشٹر باغبان ایجوکیشن ٹرسٹ کے سکریٹری ناصر احمد خلیفہ، ثالثی کمیٹی کے چیئرمین ایڈووکیٹ رفیق باغبان، ثالثی کمیٹی کے اراکین مختارہمنابادکر،  راجہ باغبان،  مولابخش تلجاپورے،  جمعیت کے نائب صدر مشتاق احمد چودھری،  سیکریٹری اخلاق مرچنٹ، خزانچی امتیاز دلال،  جوائنٹ سیکریٹری فیاض باغبان،  ڈائریکٹر مشتاق ایم۔ راؤنڈ،  ایوب کلیانی، صادق باغبان، افتخار تلجاپورے، اشفاق باغبان،  داؤد باغبان،  حافظ عبدالسلام،  ایڈووکیٹ۔ عامر باغبان،  انجینئر۔ مشتاق باغبان،  جمعیت کے سابق نائب صدر مناف چودھری،  سابق ڈائریکٹرعبدالرحمان تلجاپورے وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت محمد علی باغبان نے کی جبکہ شکریہ اشفاق باغبان نے ادا کیا۔
(Iqbal Bagban)

Mob. No. 9552529277
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!