ایجوکشن

اقلیتوں کو بااختیار بنا کر قومی تعمیر میں شامل کرنا ہمارا عزم ہے  :  – پروفیسر (ڈاکٹر) شاہد اختر

قومی تعمیر میں تعلیم کا کردار :
قومی اقلیتی تعلیمی ادارہ کمیشن (NCMEI) کے ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر (ڈاکٹر) شاہد اختر نے کہا،”اقلیتی سماج کو علم، مہارت اور خود اعتمادی سے بااختیار بنا کر انہیں قومی تعمیر کی مرکزی دھارا میں شامل کرنا ہمارا پختہ عزم ہے۔”
انہوں نے تعلیم کو صرف معلومات حاصل کرنے کا ذریعہ نہ مانتے ہوئے اسے خود کفالت، اختراعات (انوویشن) اور قیادت سازی کی مضبوط بنیاد قرار دیا۔
پروفیسر اختر نے کہا، "ہم چاہتے ہیں کہ اقلیتی نوجوان صرف ڈگری یافتہ نہ ہوں بلکہ اختراعی سوچ، سماجی ذمہ داری اور قیادت کی صفات سے بھرپور ایک تحریک بنیں۔”
مکالمہ اور شراکت داری: جامع ترقی کی بنیاد  :
پروفیسر اختر نے اقلیتی برادری کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مسائل، توقعات اور تجاویز براہِ راست NCMEI سے شیئر کریں۔ انہوں نے واضح کہا،”یہ کمیشن صرف نگرانی کرنے والا ادارہ نہیں ہے بلکہ مکالمے اور شراکت داری کے ذریعے مسائل کے حل کی ایک مخلصانہ کوشش ہے۔”
تعلیم کا نیا نظریہ: اسٹارٹ اپ، مہارت، اور ڈیجیٹل اختراع  :
انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ تعلیم کو صرف امتحان اور ڈگریوں تک محدود نہ رکھیں۔ ڈیجیٹل خواندگی، پیشہ ورانہ تربیت، اور اسٹارٹ اپ کلچر کو اپنا کر وہ نہ صرف اپنا مستقبل بدل سکتے ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کے علمبردار بھی بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ، "ہمیں ایسے نوجوان چاہییں جو روزگار تلاش کرنے والے نہیں، بلکہ روزگار پیدا کرنے والے بنیں-”
قومی تعلیمی پالیسی 2020: ایک نیا ر خ  :
پروفیسر اختر نے بتایا کہ NCMEI، قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے اہداف کے مطابق اقلیتی تعلیمی اداروں کو کثیر لسانی تعلیم، ڈیجیٹل شمولیت، اور طلبہ مرکوز نصاب کی جانب بڑھا رہا ہے۔ ساتھ ہی اساتذہ اور منتظمین کے لیے تربیتی پروگرام، ورکشاپس، اور مکالماتی پلیٹ فارم بھی باقاعدگی سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔
بااختیار اور جامع بھارت کی طرف  قدم  :
اپنے حوصلہ افزا پیغام کے اختتام پر پروفیسر اختر نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ ایک جامع، خود کفیل اور علم پر مبنی بھارت کی تعمیر میں فعال شراکت داری کریں۔ انہوں نے کہا ” آئیے، ہم سب مل کر شمولیت، تعلیم اور بااختیاری کے ذریعے ایک روشن اور مضبوط بھارت کی بنیاد رکھیں۔”
(Iqbal Bagban)

Mob. No. 9552529277
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!