ناندیڑ میں انڈر-18 بین اضلاع باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا اعلان

ناندیڑ (21 جولائی): ناندیڑ شہر و ضلع امیچور باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام انڈر-18 (نوجوان) بین اضلاع باسکٹ بال ٹورنامنٹ لڑکے و لڑکیوں کے لیے 26 اور 27 جولائی 2025 کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ شری گرو گووند سنگھ جی اسٹیڈیم، ناندیڑ میں منعقد ہوگا۔
اس ٹورنامنٹ کا مقصد اضلاع کی سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش ہے، جو بعد میں پونے میں 9 اگست 2025 سے شروع ہونے والی ریاستی سطح کی باسکٹ بال چیمپئن شپ میں ناندیڑ ضلع کی نمائندگی کریں گے۔
شرائطِ شرکت:
کھلاڑی کی تاریخ پیدائش 1 جنوری 2007 یا اس کے بعد ہونی چاہیے۔
ناندیڑ ضلع کی تمام رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ ٹیموں کے لیے ٹورنامنٹ کھلا ہے۔
کھلاڑی ناندیڑ ضلع کا رہائشی ہونا چاہیے یا کسی مقامی ادارے کی نمائندگی کر رہا ہو۔
رجسٹریشن فیس:
فی ٹیم: ₹1000/-
صرف انفرادی ٹرائل کے لیے: ₹200/- فی کھلاڑی
جن کھلاڑیوں کا کوئی نمائندہ ادارہ یا ٹیم نہیں ہے، وہ مذکورہ تاریخوں پر آکر انفرادی انتخابی ٹرائل میں شامل ہو سکتے ہیں۔
تمام شریک کھلاڑیوں کو شرکت کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جو مستقبل میں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
ونود گوسوامی: 9890398091
وشنو شنڈے: 9767047525