جرائم

دیگلور پولیس کی بڑی کارروائی: غیر قانونی گٹکے کی نقل و حمل کرتے دو افراد گرفتار، 14.88 لاکھ کا مال ضبط

دیگلور (ضلع ناندیڑ) – دیگلور پولیس اسٹیشن کی کرائم برانچ ٹیم نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کو غیر قانونی گٹکے کی بڑی مقدار کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے ایک بولیرو جیپ سمیت کل 14,88,800/- مالیت کا ممنوعہ مال ضبط کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے نام و پتے: شیخ آفتاب شیخ گلاب، عمر 25 سال، ساکن اعظم کالونی، ہنگولی
شعیب خان شریف خان، عمر 31 سال، ساکن اعظم کالونی، ہنگولی

ضبط شدہ مال کی تفصیل:کیسر یُکت وِمل پان مصالحہ: 1540 پیکٹ، فی پیکٹ 198 – کل مالیت 3,04,920/- 500 پیکٹ، فی پیکٹ 470 – کل مالیت2,35,000/-
V-1 BIT TOBACCO: 1540 پیکٹ، فی پیکٹ 22 – کل مالیت 33,880/-
500 پیکٹ، فی پیکٹ 30 – کل مالیت 15,000/-
نقل و حمل کے لیے استعمال کی گئی بولیرو جیپ (MH 28 AZ 0202) – تخمینہ قیمت 9,00,000/- کل ضبط شدہ مال کی قیمت: 14,88,800/-

ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جناب ابیناش کمار کی ہدایت پر "آپریشن فلش آؤٹ” کے تحت غیر قانونی کاروباروں پر کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ اسی کے تحت دیگلور کے پولیس انسپکٹر جناب ماروتی شری رام منڈے کی قیادت میں کرائم برانچ کی ٹیم کو مخصوص علاقوں میں کارروائی کے لیے روانہ کیا گیا۔

تفتیش کے دوران ایک بولیرو جیپ (MH 28 AZ 0202) کو چیک کیا گیا جس میں مذکورہ دونوں ملزمان کے قبضے سے انسانی صحت کے لیے مضر اور حکومتِ مہاراشٹر کی جانب سے ممنوع قرار دیے گئے گٹکے کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
اس بہترین کارکردگی پر جناب ایس پی ناندیڑ نے کارروائی میں شامل تمام افسران و اہلکاروں کی ستائش کی ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!