مہاراشٹرا
سولاپور یونیورسٹی کے لاء آفیسر ایڈوکٹ محمد جاوید خیردی کو "گُنی جن گورو” اعزاز سے نوازا گیا۔

سولاپور: (اقبال باغبان) پُنیہ شلوک اہلیا دیوی ہولکر سولاپور یونیورسٹی کے لاء آفیسر ایڈوکیٹ محمدجاوید خیردی کو اکل کوٹ کے شری سوامی سمرتھ انّ چھتر منڈل نے "گُنی جن گورو” اعزاز سے نوازا۔ یہ ایوارڈ انہیں اکّل کوٹ کے ایم۔ ایل۔ اے ۔سچن کلیان شیٹی کے دست مبارک سے دیا گیا۔
اس موقع پر انّ چھتر منڈل کے بانی۔ جنمجے بھوسلے، امول راجے بھوسلے اور دیگر معتبر شخصیات موجود تھیں۔ موصوف کو یہ ایوارڈ ان کی قانونی، تعلیمی اور سماجی شعبوں کی گئی شاندارکارکردگی اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔واضح رہے کہ ایڈوکیٹ محمد جاوید خیری صاحب نے سولاپوریونیورسٹی میں دیڑھ لاکھ روپیے ڈپازٹ رکھ کر بی۔اے۔ اُردو میں یونیورسٹی میں اول مقام حاصل کرنے والے طالب علم کے لیے گولڈمیڈل جاری کیا ہے۔ جو پچھلے داس سالوں سے جاری رہے۔ موصوف کے اس اعزاز حاصل کرنے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر پرکاش مہانور، پرو وائس چانسلر لکشمی کانت دما، انچارج رجسٹرار ڈاکٹر اتُل لکڈے سمیت سبھی افسران اور ملازمین نے انہیں مبارکباد دی ہے۔