روٹری کلب آف سولاپور اسمارٹ سٹی کے صدر ڈاکٹر اکبر صاحب نداف؛ محمد اقبال باغبان بطور ڈائریکٹر منتخب

سولاپور (نامہ نگار)۔ روٹری کلب آف سولاپور اسمارٹ سٹی کی سال 2025-26 کے لیے 10ویں تنصیب کی تقریب دامنی بلڈ بینک ہال میں ایک شاندار تقریب میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر منتخب روٹرین۔ جیش بھائی پٹیل، اسسٹنٹ گورنر روٹرین۔ اجے دوجوڑے، نو منتخب صدروٹرین۔ ڈاکٹر اکبرصاحب نداف، نومنتخب سکریٹری روٹرین۔ پروفیسر بسواراج بیراجدار موجود تھے۔
اس سال کے صدر کے لیے بھارتیہ ودیا پیٹھ کے ایم سی اے کے ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر اکبرصاحب نداف، سکریٹری بسواراج بیراجدار، آرکڈ انجینئرنگ کالج کےمحمد اقبال ابوبکر باغبان کو ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔
مہمان خصوصی روٹرین۔ جیش بھائی پٹیل نے تمام نو منتخب ڈائریکٹرز روٹرین۔مہیش سالونکے،روٹرین۔ انیل چنڈک، روٹرین۔ ناگیش شینڈگے،روٹرین۔ یوگیناتھ کڈٹے،روٹرین۔ ستیم دودھنکر،روٹرین۔ محمد اقبال باغبان کو روٹری پن لگاکر استقبال کیا۔ اور ڈاکٹر شیو گنگا میندرگی، سمیر نداف، توفیق قاضی، بھرت کدم ان نئے ممبران کو بھی پن لگاکرکلب کے ممبربنائے۔