مراٹھوڑ ا
اشفاق احمد ساتکھیڑ سر کو نظم خوانی مقابلہ میں ریاستی سطح کا چوتھا انعام

سولاپور(محمد مسلم کبیر)ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کی صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ ( زید ) صاحب کو سیکنڈری اسکولز ایمپلائز کو آپریٹو کریڈٹ سوسائٹی ممبئی کے زیر اہتمام ۵۰ سالہ جشن کے موقع پر موقع پر منعقد” نظم خوانی مقابلہ” میں ریاستی سطح پر چوتھا انعام حاصل ہوا ہے۔اس مقابلہ میں مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے ضلعی سطح پر اول، دوم اور سوم انعام حاصل کرنے والے تمام اساتذہ شعراء کرام کے درمیان یہ مقابلہ شاردا آشرم ودھیالیہ دادر، ممبئی میں منعقد کیا گیا تھا۔اس مقابلہ میں جج کی حیثیت سے مراٹھی کے شاعر جناب ابھئے پیر اور شاعرہ مادھوری باڑگے موجود تھے۔اہم بات یہ ہے کہ اشفاق زید صاحب نے اپنی نظم اردو میں پیش کی۔اس سے پہلے ضلعی سطح پر اپ نے سوم انعام حاصل کیا تھا۔
یکم نومبر کو منعقد شدنی ۵۰ سالہ جشن کے موقع پر خصوصی انعام و اعزازی سے نوازا جائے گا۔ریاستی صدر ڈاکٹر چندرکانت پاٹل نے اپ کو سند سے نوازا اور مبارکباد پیش کی۔
اس کامیابی پر ادارے کے چیئرمین جناب محبوب تامبولی سر، اساتذہ کرام ،دوست احباب اور رشتے داروں نے مبارکباد دی۔