ایجوکشن
مدرسہ قریشہ اردو پرائمری اسکول کے طلبہ وطالبات میں شناختی کارڈ کی تقسیم

ناندیڑ:(منورخان) مدرسہ قریشہ اردو پرائمری اسکول میں طلبہ وطالبات کی ہمہ جہت ترقی اور طلبہ میں تعلیم کے تعلق سے بیداری اور فکر پیداکرنے کے لئے وقفہ وقفہ سے مختلف پروگرام منعقد کئے جاتے رہتے ہیں، آج مورخہ ۲۶؍جولائی ۲۰۲۵ کو جناب عمران صدیقی صدرمدرس قریشہ پرائمری اسکول کی صدارت میں طلبہ وطالبات میں شناختی کارڈ ز کی تقسیم کے سلسلے میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا اور اسکول میں زیر تعلیم تمام طلبہ وطالبات کو شناختی کارڈزدیئے گئے۔واضح رہے کہ امسال اسکول کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی طلبہ وطالبات کو مختلف وسائل تعلیم جیسے اسکول بیگ ،نوٹ بکس، نصابی کتب، وغیرہ دیئے گئے ، تاکہ ان کی تعلیم وتربیت اچھی طرح ہوسکے ارو ان کووسائل تعلیم کی کمی کی وجہ سے ان کی تعلیم میں کوئی رخنہ نہ پڑے، طلبہ وطالبات میں سماجی یکسانیت اور برابری کی تعلیم دینے اور ان میں اسکول کے تعلق سے اپنانیت اور لگائو پیداکرانے کے لئے آج شناختی کارڈز کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ و معلمات موجود تھے۔پروگرام کے اختتام پر جناب عمران صدیقی نے اساتذہ ومعلمات کی اس کوشش کو قابل تقلید عمل بتایا۔