مہاراشٹرا

"عدل و انصاف کی عظیم فتح پر جمعیت علماء کی بے لوث جدوجہد کو سلام: وائرل نیوز ٹیم کا اظہارِ تشکر و عقیدت”

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
یہ محض ایک قانونی جنگ کی کامیابی نہیں، بلکہ عدل و انصاف کے اُس چراغ کی جیت ہے جسے ظلمتوں کے طوفان بھی بجھا نہ سکے۔ ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکوں کے جھوٹے مقدمے میں 19 سال قید و اذیت جھیلنے کے بعد کورٹ نے جن 12 بے گناہ مسلم نوجوانوں کو باعزت بری کیا، ان میں شہر جلگاؤں کے آصف بشیر خان بھی شامل ہیں، جنہیں بھی پھانسی کی سزا سنا دی گئی تھی۔اس تاریخی فتح پر وائرل نیوز ٹیم نے مولانا رضوان فلاحی کی قیادت میں شیخ زاہد احمد، حافظ مرشید عالم،

 

حافظ شاہد اور اویس رنگریز کے ہمراہ جمعیت علماء ضلع جلگاؤں کے صدر اور جمعیت علماء مہاراشٹر کے نائب صدر مفتی محمد ہارون ندوی کے دولت کدہ پر حاضری دی۔ وائرل نیوز ٹیم نے مٹھائی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے جمعیت علماء کی جانب سے کی گئی ہمہ جہت قانونی رہنمائی، عدالتی جنگ میں بے لوث تعاون اور مظلومین کے حق میں ثابت قدم قیادت پر دلی شکریہ ادا کیا۔ وائرل نیوز ٹیم نے کہا کہ یہ صرف آصف خان اور اُن کے ساتھیوں کی رہائی نہیں، بلکہ پورے ملک میں عدل و انصاف کی فتح، آئینِ ہند کی عظمت اور جمعیت علماء کے اُس عزم کا ثمر ہے جو ہر دور میں مظلوموں کے حق میں کھڑا رہا ہے۔دعائیہ کلمات میں کہا گیا کہ "جمعیت علماء کا یہ کارنامہ رہتی دنیا تک انسانیت کی خدمت اور عدل و انصاف کے علمبرداروں کے لئے مشعلِ راہ رہے گا”۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!