"ایک پیڑ ماں کے نام: دخترانِ انجمن کی شجرکاری مہم میں محبت، عقیدت اور ماحولیات کا حسین امتزاج”

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
ریاستی محکمہ جنگلات و سماجی جنگلات کاری کے تحت کے کے اردو گرلز ہائی اسکول کے شعبہ اکو کلب نے "ایک پیڑ ماں کے نام بدست دختران” کے روح پرور تصور کے ساتھ شجرکاری مہم کا انعقاد کیا، جس میں نوآبادی عثمانیہ پارک جلگاؤں کے مختلف مقامات پر 70 پودے لگائے گئے۔
اس موقع پر صدر معلمہ محترمہ تنویر جہاں شیخ نے شجرکاری کی دینی و سماجی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ درخت محض ماحول کی زینت نہیں بلکہ یہ ہماری نسلوں کے لیے امانت ہیں، جن کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
پودوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں مقامی رہائشیوں کے سپرد کی گئیں تاکہ اس نیک عمل کو دیرپا بنایا جا سکے۔
"ماں کے نام ایک پیڑ” کے نعرے نے جہاں طالبات اور شرکاء کو جزباتی کر دیا وہیں ماحول سے جُڑی انسانی وابستگی کا پیغام بھی خوبصورتی سے دیا۔ اس بامقصد مہم کو اسکول کی فعال طالبات لئیق شاہ، عرشیہ شیخ اور اکو کلب کی ٹیم نے اپنی محنت و لگن سے کامیاب بنایا۔